لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے الحمراء ٹاؤن کے قریب کھیت سے ایک شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سلامت مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جو آصف ٹاؤن نمبر 2 کا رہائشی تھا۔ اطلاع ملنے پر نشتر کالونی پولیس، فرانزک ماہرین اور دیگر متعلقہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق مقتول کے سر کی جانب فائر کیا گیا تھا جبکہ لاش کے قریب سے ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ نعش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔