رحیم یارخان،قصور(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں 6 سالہ بچی کو مبینہ اغوا اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی شناخت نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق درج کیے گئے مقدمے میں اغوا، قتل اور جنسی زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔