شفیق آباد ، نشتر کالونی 2 خواتین کی خودکشی

منشی لدھا کی رہائشی 50سالہ شمیم نے مکان کی بالائی منزل سے چھلانگ لگاکر موت گلے لگا لی 
 25سالہ شائستہ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر کیمیکل پی کر خودکشی کرلی ،مزید کارروائی شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف مقامات پر دو خواتین نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق شفیق آباد کچا راوی روڈ باغ منشی لدھا کی رہائشی 50سالہ شمیم نے مکان کی بالائی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی دوسرا واقعہ نشتر کالونی کی رہائشی 25سالہ شائستہ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر کیمیکل پی کر خودکشی کرلی 25سالہ شائستہ نے دل برداشتہ ہو کر واش روم والا کیمیکل پی لیا اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیاجہاں پر وہ دم توڑ گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشیں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرنے کے مزید کارروائی شروع کردی