کھیت سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد

نامعلوم افراد نے  تیز دھار آلے سے قتل کیا، بچے کو جنگلی جانوروں نے نوچ کھایا ،لالیاں میں افسوسناک  واقعہ
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے علاقے لالیاں میں 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جن کو مبینہ طور پر جنگلی جانوروں نے نوچ کھایا ہے۔ لالیاں میں تھانہ محمد والا کی حدود سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد  ہوئی ہے اور مبینہ طور پر 8 سالہ بچے کو جنگلی جانوروں نے نوچ کھایا ہے، جس سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق بچے کے لواحقین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ہے۔ لالیاں پولیس تھانہ محمد والا نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔