تھائی لینڈ کی شہزادی بجراکیتیابھا 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

تھائی لینڈ کی شہزادی بجراکیتیابھا 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

تھائی لینڈ کی شہزادی بجراکیتیابھا، جو بادشاہ ماہا وجرالونگ کورن کی بڑی صاحبزادی تھیں، 47 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی شاہی محل نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہزادی گزشتہ تقریباً چار سال سے شدید علالت کے باعث کومے کی حالت میں زیرِ علاج تھیں۔شہزادی دسمبر 2022 میں اچانک بے ہوش ہو گئی تھیں، جس کے بعد انہیں دل کے عارضے اور دیگر پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ مسلسل زیرِ علاج رہیں، تاہم ان کی حالت میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آ سکی۔حالیہ ہفتوں میں ان کی طبی حالت مزید بگڑ گئی تھی، جہاں متعدد انفیکشنز اور اعضا کی خرابی نے صورتحال کو انتہائی نازک بنا دیا تھا۔

شہزادی بجراکیتیابھا کو تھائی لینڈ میں قانون، سفارت کاری اور سماجی خدمات کے شعبوں میں اہم خدمات کے لیے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم قانون میں حاصل کی اور خواتین قیدیوں کے حقوق کے لیے بھی نمایاں کام کیا۔شاہی محل کے مطابق ان کی آخری رسومات روایتی شاہی اعزازات کے ساتھ ادا کی جائیں گی، جبکہ ان کی میت کو عوامی تعزیت کے لیے گرینڈ پیلس میں رکھا جائے گا۔