پال کوسٹیلو، شہزادی ڈیانا کے مشہور ملبوسات کے ڈیزائنر، 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ان کے برانڈ نے اپنے بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پال کوسٹیلو مختصر علالت کے بعد چل بسے ہیں۔زندگی کے آخری دنوں میں ان کی اہلیہ اور سات بچے لندن میں ان کے ساتھ تھے۔پال کوسٹیلو 1945ء میں ڈبلن، آئرلینڈ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پیرس کے چیمبری سنڈیکل ڈی لا ہوٹی کوٹور سے کیا، جہاں سے ان کا مشہور اور کامیاب سفر شروع ہوا۔کوسٹیلو نے 1983ء سے 1997ء تک شہزادی ڈیانا کے ذاتی ملبوسات کے ڈیزائنر کے طور پر خدمات انجام دیں، جس سے وہ عالمی سطح پر شہرت اور عزت کے حامل ہو گئے۔
ان کے ڈیزائنز میں کلاسک فیشن، نفاست اور شاہانہ انداز نمایاں تھے، جنہوں نے ان کی پہچان بنائی۔پال کوسٹیلو کی وفات فیشن دنیا کے لیے ایک بڑے خسارے کی خبر ہے، جنہوں نے اپنے فن اور تخلیقی صلاحیتوں سے ملبوسات کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔