وفاقی بجٹ: پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کی تجویز زیر غور

وفاقی بجٹ: پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کی تجویز زیر غور

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت فی لیٹر لیوی میں مزید 2.5 روپے اضافے پر غور کر رہی ہے، جس کے بعد یہ شرح موجودہ 2.5 روپے سے بڑھ کر 5 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔حکومت نے یہ لیوی آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت رواں مالی سال میں متعارف کرائی تھی، جو اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر 2.5 روپے فی لیٹر عائد ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو جائے گا، جس کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور مجموعی مہنگائی پر پڑ سکتا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ بجٹ کی منظوری کے وقت کیا جائے گا، اور تمام معاشی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔