وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (HOBC) پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر کیا جائے گا۔