ژوب (آن لائن) گرینڈ الائنس کی کال پر ہڑتال سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے گرینڈ الائنس کی صوبائی کال پر ژوب میں بھی ضلعی گرینڈ الائنس کی کال پر تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے اور مکمل ہڑتال رہی گرینڈ الائنس کے رہنماؤں ملک صحبت خان سید مشہود شاہ حافظ عثمان اور دیگر نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کے جبری ریٹائر منٹ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے ہمارے مطالبات جائز اور برحق ہیں اور صوبائی حکمران طبقہ نے بھی مذاکرات میں اعتراف کیا ہے مگر اس کے باوجود ٹال مٹول کر رہی ہے ملازمین متحد ہیںاور اپنے جائز حقوق سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔