کسی بھی وقت ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے:گڈز ٹرانسپورٹ الائنس

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے فیصلے کو مستردکرتے ہیں:صدر ملک شہزاد
کراچی (آئی این پی )صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے ٹرانسپورٹرز تیار رہیں کسی بھی وقت ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں   ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  حکومت کی غلط پالیسیوں اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے سے ہماری ٹرانسپورٹ کھڑی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ہم ملک گیر ہڑتال پر چلے جائیں۔