لاہور(سپیشل رپورٹر)گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر سرکاری ملازمین کا دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر لیو اینکیشمنٹ بحال کرے اور پنشن میں کٹوتیوں کا خاتمہ کرے۔ ساتھ ہی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں تنخواہوں میں فوری اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ سرکاری ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ دھرنے میں شریک ملازمین نے حکومتی اقدامات کا انتظار جاری رکھنے اور اپنی جدوجہد کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔