بلوچستان گرینڈ الائنس کی تالا بندی، سرکاری و تعلیمی ادارے بند

 آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا جائیگا:گرینڈ الائنس 
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ )بلوچستان گرینڈ الائنس نے ملازمین کی گرفتاریوں کے خلاف صوبہ بھر میں سرکاری اداروں میں تالا بندی کا اعلان کر دیا ، جس کے بعد مختلف اضلاع میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے ۔ گرینڈ الائنس کے مطابق احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا اور سرکاری دفاتر کے ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ رہنمائو ں کا کہنا ہے کہ ملازمین گزشتہ دو برس سے اپنے حقوق کے لئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ اعلان کے بعد صوبے بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ آج 19  جون کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ الائنس نے صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے بلوچستان کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے