سندھ کی جانب سے جتنا پانی طلب کیا گیا، اسے فراہم کیا گیا:معین وٹوکا توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی میں سندھ اور بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے پر توجہ دلا ئونوٹس رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے پیش کیا۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے ایوان کو بتایا کہ سندھ نے اپنے حصے سے دس فیصد زیادہ پانی استعمال کیا ہے اور صوبے کی جانب سے جتنا پانی طلب کیا گیا، اسے فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متوقع پندرہ فیصد پانی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلے کیے گئے اور تمام صورتحال کے باوجود سندھ کو ضرورت سے زیادہ پانی دیا گیا۔میاں محمد معین وٹو نے یقین دہانی کرائی کہ ضرورت کے وقت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو 17 فیصد کمی کا سامنا ہے جبکہ سندھ کو 10 فیصد اضافی پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سندھ کو نسبتا زیادہ پانی دیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے وزیر کے مقف پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اعداد و شمار کا معاملہ نہیں بلکہ عوام کی بنیادی ضرورت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غلط وضاحت پیش نہیں کر سکتی