وسیم اکرم نے مجسمے پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیا

وسیم اکرم نے مجسمے پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیا

ویب ڈیسک:پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں لگائے گئے اپنے مجسمے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ہنستے مسکراتے دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔

 سوشل میڈیا پوسٹ:
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (ٹوئٹر) پر اپنے مجسمے کے ساتھ ایک چیتے کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:“یقیناً میرا مجسمہ اس چیتے سے تو بہتر ہے۔”
 وسیم اکرم کا مؤقف:
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا:"نیاز اسٹیڈیم میں میرے مجسمے پر بہت باتیں ہو رہی ہیں۔""میرے خیال میں آئیڈیے کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے۔""مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، جو اس میں شامل رہا، انہیں میری طرف سے فُل مارکس۔"
مجسمے کی تفصیلات:
یہ مجسمہ وسیم اکرم کو ان کے ٹریڈ مارک بولنگ ایکشن میں دکھاتا ہے۔انہوں نے اس مجسمے میں 1999 ورلڈکپ کی پاکستانی جرسی پہنی ہوئی ہے۔مجسمے کو نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد کے باہر نصب کیا گیا ہے۔
 عوامی ردعمل:
مجسمے کی ظاہری شکل و صورت اور ڈیزائن پر شائقین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے کہا کہ مجسمے میں وسیم اکرم کی مشابہت کم ہے، جبکہ کچھ نے اسے غیر موزوں کوشش قرار دیا۔
وسیم اکرم کی عظمت:
یاد رہے کہ وسیم اکرم کو دنیائے کرکٹ میں "سوئنگ کا سلطان" کہا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے:

104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں حاصل کیں،
356 ون ڈے میچوں میں 502 وکٹیں لیں۔