سرکل افسران ایس ایچ اوز کی کرائم اجلاس میں شرکت

موثر پیٹرولنگ پلان اور 15 کی کال پر فوری ریسپانس کی ہدایات 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی زیر صدارت سرکل افسران ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز نے کرائم اجلاس میں شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق میٹنگ میں کرائم رواں ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیامیٹنگ میں موثر پیٹرولنگ پلان اور 15 کی کال پر فوری ریسپانس ٹائم بارے ہدایات جاری کی گئی لا اینڈ آڈر ،امن و امان کو برقرار رکھنے اور زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول کریں اور ہاٹ سپاٹ ایریا کی خود نگرانی کریں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں متحرک گینگز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کریں پتنگ ساز و فروشوں کیخلاف فوری کارروائی کریں اور آگاہی مہم جاری رکھیں مفرور اشتہاری اور عادی ملزمان سے متعلق دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائیہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائیعوام الناس کو SIPS کی جدید سہولیات سے مستفید کریں محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دیں