ای پولیس ایپ کی مدد سے22 ہزارسے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک

 لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظرموبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ پر5 اشتہاری اور4 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا۔ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے22 ہزار801سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔داخلی و خارجی راستوں پر 5778 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔سیاہ پیپر،نیلی بتی والی 309 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔