یونان کشتی حادثہ:لاہور ہائیکورٹ کا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست پر حکومت سے22 جنوری تک جواب طلب

 لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔