فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزارسے زائد پر برقرار

کراچی (آئی این پی ) ملکی صرافہ مارکیٹس میں    فی تولہ سونے کی قیمت   4لاکھ26ہزار 562  روپے  پر  برقرار  رہی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562  روپے پر برقرار ہے۔دوسری جانب  10 گرام سونے کا بھا ئو3لاکھ 65ہزار708 روپے کی قیمت  پر برقرار ہے۔مزید برآں  عالمی بازار میں سونے کا بھا 4042  ڈالر فی اونس برقرار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ  کی گئی تھی۔