لاہور(آئی این پی )پنجاب میں رواں برس کے 3 ماہ کے دوران 38 ہزار سے زائدافراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پنجاب میں جنوری سے مار چ کے دوران 38,586 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے،تین ماہ کے عرضے میں جنوبی پنجاب سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے،رحیم یارخان سے 3712، ڈی جی خان 2865، راجن پور سے 2759 واقعات رپورٹ ہوئے،رحیم یارخان سے کل کیسز کے 10 فیصد رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد سے رو اں برس کتے کے کاٹنے کے 3676،لاہورسے 1635افراد آوارہ کتوں کانشانہ بنے،وہاڑی 1887،مظفر گڑھ سے 1927 کیسز،اوکاڑہ سے کتے کے کاٹنے کے 2169 واقعات سامنے آئے،ملتان 1635،جھنگ 1475،ساہیوال 1416 کیسزرپورٹ ہوئے،جنوبی پنجاب سے کل کیسز کے 44 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔