2025ء میں5241سرچ آپریشنز ،لاکھوں اشخاص کو چیک کیا گیا

 منشیات کے628مقدمات ،60افراد کو حراست میں لیا گیا،6لاکھ19ہزار کلیئر 
 لاہور(کرائم رپورٹر) ترجمان پولیس کے مطابق سال2025ء میں اب تک5241سرچ آپریشنز کئے ہیں سرچ آپریشنز کے دوران1لاکھ 95ہزار سے زائد گھروں،82ہزار سے زائد کرایہ داروں اور6لاکھ23ہزار سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا ہیدوران سرچ آپریشنز6لاکھ19ہزارسے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیاقانون شکنی پر3340افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی  ہیدوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت382اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سرچ آپریشنز میں 859اشتہاری مجرمان
 گرفتار، قمار بازی کے166 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے منشیات کے628مقدمات درج جبکہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت60افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دوران سرچ آپریشنز310ہوٹل،185ہاسٹلز،102بس اڈے اور10154دوکانیں بھی چیک کی گئی ہیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سڑکوں ِ، چوراہوں اور پبلک مقامات کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہیقانون شکن عناصرکی بیخ کنی کیلئے پولیس فورس کو جدید تربیت دی گئی ہیشہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل جاری ہیلاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے فریضے کو پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں