جنگ میں7 ہزارسے زائد افراد کو ملبے سے ریسکیو کیا ، ایرانی ہلال احمر

جنگی قوانین کی بار بار خلاف ورزی اور عام شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کی ہلاکتیں ہوئی
تہران(آئی این پی )ایرانی ہلال احمر سوسائٹی  نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ کے دوران ملبے کے نیچے سے 7,200 سے زائد افراد کو زندہ نکالنے میں کامیاب رہی۔تنظیم نے سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ رہائشی علاقوں پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے۔۔۔ جنگی قوانین کی بار بار خلاف ورزی اور عام شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس پوسٹ میں ہلال احمر کے امدادی کارکنوں کی جانب سے متاثرین کو ملبے سے نکالنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔