ساجد نے بچے کے اغوا کا ڈرامہ رچایا ، بہنوئی پر مقدمہ کروانا چاہتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ جنوبی چھاؤنی چوکی نادر آبادکے علاقے سے4 سالہ بچے کے اغواء کی 15 کی کال کا ڈراپ سین ہوگیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ساجد کالر ہی بچے کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ نکلاملزم ساجد کوگرفتار کرکے بچہ بازیاب کروالیاملزم ساجد نے بچے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھاملزم زاتی رنجش کی بنا پر اپنے بہنوئی غلام مصطفی کے خلاف بچے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا تھاملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا جس نے دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیابچے کے اغواء کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تحقیقات جاری ہیایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔