شہر کی اوپن مارکیٹ میں چینی کے نرخ دو ماہ گزرنے کے باوجود کم نہ ہو سکے۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی 172 روپے فی کلو پر برقرار ہے، جبکہ پرچون دکانوں، ڈیپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز پر چینی 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ کی اجازت سے قبل چینی 135 سے 140 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔ شوگر ملز مالکان نے اس وقت حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ چینی کی وافر مقدار دستیاب ہے اور قیمتیں مستحکم رہیں گی، لیکن اس کے برعکس قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور طلب و رسد کے توازن میں بگاڑ کے باعث چینی سستی ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔