اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کے سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق برقرار ہے، جہاں گیس 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔
سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 258 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں صارفین سے 400 سے 450 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی کی فروخت کے باعث شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی فروخت مقررہ سرکاری نرخ پر یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔