لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی کا رجحان تیزی سے بڑھ گیا ہے، جہاں قصابوں نے مٹن اور بیف کی قیمتیں خود سے بڑھا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مٹن 3,500 روپے فی کلو جبکہ بیف 1,200 سے 1,400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، اور چکن کی قیمت بھی 511 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، اور عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔حالیہ مہنگائی کے تناظر میں حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول مہم جاری ہونے کے باوجود مختلف شہروں میں اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی خلاف ورزی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے، جس سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے۔