صوابی(آئی این پی )صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ نومولود بچے 5 روز بعد انتقال کر گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ بچے قبل ازوقت پیدا ہوئے تھے اور انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا، پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔بچوں کے والد محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق زیدہ صوابی کے محلہ منصور خیل سے بتایا گیا ہے