بھارت: ڈاکٹر مریض دیکھنے کے بجائے سوشل میڈیا میں مصروف رہا، خاتون انتقال کر گئی

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک ڈاکٹر کی بے حسی اور غفلت کے باعث 60 سالہ بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں قائم ایک نجی اسپتال میں پیش آیا، جہاں ایک بزرگ خاتون کو دل میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مریض کے بجائے سوشل میڈیا پر ریلز دیکھنے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے 60 سالہ پرویش کماری  نامی بزرگ خاتون زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔