ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کااسرائیل میں امریکی سفیر اورمائیک ہکہی کے متنازع بیانا ت پر وضاحت دینے سے انکار
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کو پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق سوالات پر شدید دبا ئوکا سامنا کرنا پڑا۔ صحافیوں نے اسرائیل میں امریکی سفیر اور مائیک ہکبی کے متنازع بیانات پر وضاحت مانگی، تاہم ترجمان نے واضح جوابات دینے سے انکار کر دیا۔ایک امریکی صحافی نے سوال اٹھایا کہ آیا مائیک ہکبی کا یہ بیان کہ امریکا کو دو ریاستی حل میں کوئی دلچسپی نہیں ذاتی رائے ہے یا امریکی حکومت کی پالیسی۔ جواب میں ٹیمی بروس نے کہا، میں سفیر کے بیان کی وضاحت نہیں دوں گی اور جہاں تک امریکی پالیسی کی بات ہے، آپ وائٹ ہائوس سے رابطہ کریں۔