پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون سے بچا لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے  خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے قریب  پہنچ چکے تھے، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی سے بچ گئے، ایران کے بارڈر کے انتہائی قریب بیشتر طیارے موسم کی خرابی کی زد میں آگئے تھے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی پیشہ وارانہ مہارت اور حاضر دماغی سے طیاروں کو وار زون میں جانے سے بچایا گیا۔اس سلسلے میں تہران ایئرٹریفک کنٹرول سے بارہا رابطوں  کے باوجود جواب نہیں ملا، ذرایع نے بتایا کہ سعودیہ عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے آنیوالی اور جانے والی  پروازوں کو رہنمائی کرکے بڑے خطرے سے بچایا۔