وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اہم قومی و عالمی امور ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد (آن لائن)  وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  پیر کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شیڈول کی تبدیلی کے بعد آج  منگل کو ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی داخلی و خارجی صورتحال سمیت قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ بالخصوص ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ اس کے پاکستان اور خطے پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا