آئینی بینچوں میں توسیع‘جوڈیشل کمیشن اجلاس19جون کو طلب

 جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوگا:سپریم کورٹ اعلامیہ
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگاجس میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کر معاملے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بنچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔