آئینی بینچوں کے ججں کی سلیکشن کا طریقہ کار طے کیلئے کمیٹی قائم

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی‘اٹارنی جنرل بھی شامل
 اسلام آباد (آئی این پی )ہائی کورٹ اور  آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔  کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی سائیڈ سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن سائیڈ سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔ پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی