کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان حکومت نے کلائمیٹ چینج فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلی بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں، فنڈ کے ذریعے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی سمت میں عملی اقدامات کئے جائیں گے، حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے قدرتی ماحول کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر چکی ہے۔