پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے ماحول دوست اقدام اٹھاتے ہوئے کلائمیٹ ایکشن بورڈبل 2025 کی منظوری دے دی۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خودمختار ہوگا، بورڈ تمام سرکاری محکموں میں ماحولیاتی حکمتِ عملی کی نگرانی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بورڈ ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترمیم، نگرانی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا، تحقیق اور ماحولیاتی فنڈز اکٹھا کرنے جیسے اہم امور بھی بورڈ کی ذمہ داری ہوں گے، بورڈ کے تحت ایک خصوصی کلائمیٹ ایکشن فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔