اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چند منٹ میں موبائل فون کی شناخت مٹانے والے آئی ایم ای آئی چینجنگ نیٹ ورک کوبے نقاب کردیااور نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ کوگرفتارکرلیا ہے،پولیس کے مطابق آئی ایم ای آئی چینج کرنے والا یہ ریکٹ پنجاب بھر میں پھیلا ہوا تھا،جسے توڑ دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزمان اسلام آباد کیایک پوش علاقے میں بیٹھ کر یہ غیر قانونی سرگرمیاں چلا رہے تھے اور انکا ہدف دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز ہوتے تھے۔تحقیقات کے مطابق اسلام آبادمیں پکڑے جانے والے ایک چور سے تفتیش کیدوران اس پورے نیٹ ورک کا سراغ ملا،جس کے بعد پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں اور سولہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا،پولیس نے مزید انکشافات کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔