لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے سرگودھا سے 2 روز قبل اغوا ہونیوالے لڑکے کو لاہور سے ڈھونڈ نکالا۔ڈولفن نے مصری شاہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروایا ترجمان ڈولفن کے مطابق اغوا کاروں نے 22 سالہ مغوی عبداللہ کو اغوا کیا تھااہلخانہ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہار شورو غوغا بھی جاری کروایا تھامغوی کے اہلخانہ نے سیف سٹی "میرا پیارا" ایپ پر بھی اعلی حکام سے مغوی کو بازیاب کروانے کی درخواست کی تھی۔لڑکے عبداللہ کے اغوا کا مقدمہ سرگودھا کے تھانہ سٹی میں درج ہیڈولفن شفٹ انچارج انسپکٹر فرحان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لڑکے کو تیزاب احاطہ کے قریب بازیاب کروایاعبداللہ کی بازیابی کے وقت کوئی بھی اغوا کار موقع پر موجود نہیں تھاانسپکٹر فرحان سلطان نے فوری سرگودھا پولیس کو مغوی کی بازیابی کے متعلق آگاہ کردیامغوی کو بعد ازاں سرگودھا سے آئے اہلخانہ کے سپرد کردیا گیااغوا کے حوالہ سے مغوی، ملزمان کے متعلق کارروائی سرگودھا پولیس کرے گی۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے انسپکٹر فرحان سلطان اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ بلاشبہ شہریوں کے آنکھ اور کان ہیں