سائنسدانوں نے بری یادوں کو دماغ سے مٹانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

لندن(آئی این  پی)زندگی میں سب کے ساتھ اچھے اور برے واقعات پیش آتے ہیں۔ اچھے واقعات سوچ کر ہم اچھا محسوس کرتے ہیں مگر برے واقعات پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔بعض افراد کے ذہنوں سے تلخ یادیں نہیں نکل پاتیں اور وہ انہیں ہر وقت پریشان کرتی ہیں۔تاہم سائنسدانوں کی جانب سے ایک ایسی پیش رفت کی گئی ہے جس سے دماغی صحت کے مسائل کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ خوشگوار یادوں کو واپس لانا اور بری یادوں کو مٹا دینا اب ممکن ہے