گھر کی چھت گرنے سے2 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقے میں گھر کے بالائی منزل کی چھت گرنے سے دو افرار زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ داتا دربار نزد برڈ مارکیٹ کے علاقے میں واقع گھر کے بالائی منزل کی چھت گرنے سے 45سالہ عادل عمر اور 65سالہ پرویز زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی چھت گرنے کے واقع میں دو افراد زخمی ہوئے ۔حادثہ میں زخمی افراد کی شناخت عادل عمر 45 اور پرویز عمر 65 سال معلوم ہوئی حادثے میں زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہے۔