لاہور(کرائم رپورٹر) بستی چراغ شاہ، بٹا چوک میں واقع ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر اور لوہے کے راڈوں سے بنی ہوئی تھی، جو اچانک گر گئی۔ واقعے کے بعد اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالاریسکیو کے عملے نے تینوں زخمی افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور صورتِ حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔