لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے سمسانی روڈ پر یورو اسٹور کے قریب ایک گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والی چھت ٹی آر گارڈر سے تعمیر کی گئی تھی۔ زخمی ہونے والوں میں 43 سالہ سلیم، 26 سالہ حنیف اور 16 سالہ بلال شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ دو افراد کو مزید علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک زخمی کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔