گودام آتشزدگی،ایک اور ریسکیو اہلکار شہید

شعیب ہسپتال میں زیر علاج تھا دم توڑ گیابلڈنگ کے ملبے تلے دب کر شہید ریسکیو اہلکاروں کی تعداد 2ہوگئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہسپتال میں زیر علاج ایک اور ریسکیو اہلکار شہید ہوگیا2 ریسکیو اہلکار ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔تفصیلات کیمطابق ہسپتال میں زیر علاج شعیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر شہید ریسکیو اہلکاروں کی تعداد 2ہوگئی۔ریسکیو اہلکار ناظم بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر موقع پر ہی شہید ہوگیا تھاآتشزدگی کے باعث گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے تھیترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ 3ریسکیو اہلکاروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا تھا،گودام میں آگ بجھانے کے بعد ریسکیو اہلکار عمارت کا معائنہ کر رہے تھیگودام کے معائنے کے دوران آتشزدگی سے شدید متاثر گودام کی چھت گر گئی، پلاسٹک گودام میں آگ گزشتہ دوپہر 12 بجے کے قریب لگی تھی۔