دام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار ملبے تلے دب گئے،3کو نکال لیا گیا 38سالہ ناظم حسین دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد میں کھوکھر ٹاؤن پلاسٹک گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیاپولیس کے مطابق گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار ملبے تلے دب گئے 3 زخمیوں 40سالہ طیب 36سالہ جہانگیر اور 28سالہ شعیب کو ملبے سے نکال لیا گیا دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق 38سالہ ناظم حسین فائر ریسکیور کی شہادت کی تصدیق ہوگئی شہید ریسکیور کے جسد خاکی کو نکال لیا گیاریسکیو 1122 اور یہ ملک، شہید اور شہید کی فیملی کی تاحیات مقروض ہیفائر فائٹر ناظم حسین شہید نے لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کرتے ہوئے اپنی جان، جان آفریں کی سپرد کی ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ گودام میں آگ بجھانے کے بعد ریسکیو اہلکار عمارت کا معائنہ کر رہے تھے،آتشزدگی سے شدید متاثر گودام کی چھت اچانک گر گئی،پلاسٹک گودام میں دوپہر 12 بجے کے قریب آگ لگی تھی