تاج چیمبر کے گودام میں آتشزدگی، ریسکیو نے آگ بجھا دی

 لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں واقع تاج چیمبر کی بالائی منزل پر سپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی، تاہم ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ بعدازاں آگ پر قابو پالیا گیا، جبکہ مقام پر کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔ واقعے میں جانی یا مالی نقصان سے متعلق فوری طور پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔