فوم کے گودام میں آگ، ریسکیو نے پورے گودام کو جلنے سے بچا لیا

آگ گودام کی بالائی منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی
 آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ،کولنگ کا عمل جاری، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ہوٹل کے قریب واقع فوم کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ترجمان ریسکیو حکام کے مطابق آگ گودام کی بالائی منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کیا اور مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث پورے گودام کو جلنے سے بچا لیا گیاترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واقعے میں کسی جانی  نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔