سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، عزم اور ہمارے آباؤ اجداد کی انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کی خاطر ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی میں اپنی زندگیاں وقف کرنے والے تمام اکابرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال کردار ادا کرنے والی مسلح افواج بھی ہماری سلام و عقیدت کی مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’بنیان مرصوص‘ اور ’معرکۂ حق‘ جیسے معرکوں میں پاک فوج نے ملک کو دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ بنایا۔ یہ کامیابیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ ہماری افواج ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہتی ہیں۔