صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا سخت مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ آج کے دور میں لوگ اخباروں کی بجائے موبائل فون سے خبریں حاصل کرتے ہیں، اور سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے جاری رہتی ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا نے بھی پرنٹ میڈیا کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں، مگر حکومت کی کوشش ہے کہ اخباروں کو مضبوط بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط ہوتی ہیں اور ٹی وی پر بھی بریکنگ نیوز کے چکر میں دوڑ جاری رہتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے میڈیا کے فروغ اور آزادی کی حامی رہی ہے اور مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کچھ ادوار میں پیپلز پارٹی بدترین میڈیا ٹرائل کا شکار رہی، مگر کبھی بدلہ لینے والی سیاست نہیں کی گئی۔