صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ "معرکہ حق" میں حاصل ہونے والی کامیابی کا جشن عوام کے ساتھ مل کر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور سرکاری عمارتوں کو سبز ہلالی پرچم، روشنیوں اور قومی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔عظمیٰ بخاری کے مطابق 14 اگست کے موقع پر صوبے بھر میں تقریبات عروج پر ہوں گی، اور عوام سے اپیل ہے کہ جشنِ آزادی کے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یومِ آزادی کو ایک تاریخی اور یادگار دن بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کر رہی ہے، جس میں ریلیاں، پرچم کشائی کی تقاریب، آتش بازی اور ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ "یہ جشن صرف آزادی کا نہیں بلکہ حق کی فتح کا بھی ہے، اور ہم اس کامیابی کو عوام کے ساتھ مل کر منائیں گے۔"