راولپنڈی کے علاقے تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق جبکہ بھتیجی زخمی ہوگئی۔
واقعہ رات گئے پیش آیا جب 4 ڈاکو ایک گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے۔ شور مچنے پر گھر کے افراد جاگ گئے، اکرام الہی نے باہر نکل کر شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں اکرام الہی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی بھتیجی زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی شروع کر دیے ہیں۔