کراچی: سولجر بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ایک ڈاکو ہلاک

کراچی: سولجر بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ایک ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، جبکہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ڈاکو شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شہریوں کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بنا۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عبداللّٰہ کے خلاف پہلے ہی دو مقدمات درج تھے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت طاہر بزنجو اور صدام حسین کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔