گھوٹکی: صحافی طفیل رند کی بھتیجی خوف کے باعث جاں بحق

گھوٹکی: صحافی طفیل رند کی بھتیجی خوف کے باعث جاں بحق

گھوٹکی: تحصیل میرپور ماتھیلو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف اور صدمے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق، 8 سالہ بچی اس وقت موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوئی تھی جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیا گیا تھا۔ایم ایس ڈاکٹر سرفراز شاہ کے مطابق بچی کو معمولی چوٹیں آئی تھیں اور طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ شدید خوف اور ذہنی دباؤ کے باعث دم توڑ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کے وقت طفیل رند اپنی بھتیجی اور دو بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر اسکول جا رہے تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔ صحافتی تنظیموں نے طفیل رند کے قتل اور ان کی بھتیجی کی موت پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔